ڈسٹرکٹ پولیس افسیر ڈاکٹر محمد اقبال کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس۔
*نوشہرہ:- نوشہرہ پولیس کا سرکاری اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور لیڈیز ڈاکٹرز کے عزت نفس کو مجروح کرنے والے تقاریر پر مفتی کو حراست میں لے لیا۔*
*ڈسٹرکٹ پولیس افسیر ڈاکٹر محمد اقبال کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس۔ویڈیو میں ایک مفتی لیڈیز ڈاکٹرز اور نرسز کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتا ہے ۔*
*جس سے اس پاکیزہ ادرے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کی عزت نفس سخت مجروح ہوئی ۔مفتی اس سے پہلے بھی سرکاری اداروں کے بارے میں اشتعال انگیز تقاریر کر چکا ہے۔*
*وقاص رفیق کی سربراہی میں تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے مفتی سردار علی حقانی ولد عبدالحمید ساکن نوشہرہ کلاں کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔*
*کسی بھی شہری کو سرکاری اداروں یا کسی کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔DPO*
*تمام علماء کرام اور شہری اشتعال انگیز تقاریر اور اشتہارات سے پرہیز کریں۔اشتعال انگیز تقاریر کرنے وسلوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔DPO*
Comments
Post a Comment